اسلام آباد (این این آئی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے قائم خصوصی سیل ختم کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد میں ڈگریوں کی تصدیق کےلئے یہ خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا اب ڈگریوں کی شرط ختم ہو گئی اور تصدیق کےلئے ڈگریوں کی تعداد بھی کم ہے اس لئے یہ خصوصی سیل ختم کر دیا گیا ہے۔ اب ارکان پارلیمنٹ کو عام شہریوں کی طرح اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرانا ہو گی۔
خصوصی سیل ختم
ایچ ای سی نے خصوصی سیل ختم کر دیا ارکان پارلیمنٹ عام شہریوں کی طرح ڈگریوں کی تصدیق کروائیں گے
ایچ ای سی نے خصوصی سیل ختم کر دیا ارکان پارلیمنٹ عام شہریوں کی طرح ڈگریوں کی تصدیق کروائیں گے
Jan 23, 2014