زبانی ہمدردی کی بجائے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے: الطاف

زبانی ہمدردی کی بجائے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق پولیو ورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے بجائے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جا رہا۔ پولیو ورکرز کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں انسداد پولیو مہم کیلئے اپنا کام بند کرانے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
الطاف

ای پیپر دی نیشن