اسلام آباد (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھارت تجارت کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستانی حکومت طالبان سے مذاکرات کرتی ہے تو امریکہ مخالفت نہیں کرے گا، خواہش ہے اندرونی سلامتی کیلئے پاکستان جو بھی اقدام اٹھائے اس کے نتائج بہتر ہوں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے امریکہ کے پاس پاکستان کی ترقی کیلئے پروگرام موجود ہے، آئندہ ہفتے سٹریٹجک مذاکرات میں شکیل آفریدی پر بات کریں گے۔ سٹریٹجک مذاکرات میں جامع تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات کا مخالف نہیں۔ حکیم اللہ امریکہ پر حملے میں ملوث تھا۔ افغانستان میں بھی کارروائی کر رہا تھا، ہم دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر توجہ دے رہے ہیں۔ نیٹو روٹ بند ہونے کا اصل نقصان پاکستانیوں کو ہوا ہے، حکومت پاکستان نے نیٹو روٹ کیلئے سرحد کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نیٹو روٹ کیلئے بلوچستان میں راستے کھلے ہیں، نیٹو روٹ کیلئے فضائی اور وسطی ایشیائی کے متبادل راستے بھی ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ءسے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی ہے ان کے ملک کی مدد سے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں بہتری آئی ہے اور خصوصاً زچہ و بچہ کو فراہم کی جانے طبی سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رچرڈ اولسن
پاکستان طالبان سے مذاکرات کرتا ہے تو امریکہ مخالفت نہیں کریگا: رچرڈ اولسن
پاکستان طالبان سے مذاکرات کرتا ہے تو امریکہ مخالفت نہیں کریگا: رچرڈ اولسن
Jan 23, 2014