لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد نے بھارتی فلم کی نمائش کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سنسر بورڈ، سیکرٹری کامرس اور انڈیپنڈنٹ فلم موشن سمیت دیگر فریقین سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عدالت نے غیرقانونی طور پر منگوائی جانیوالی بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے لیکن اسکے باوجود سنسر بورڈ نے 9 جنوری کو بھارتی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ“ کی نمائش کی اجازت دی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری وضاحت طلب کر لی۔
جواب طلب
بھارتی فلم کی نمائش کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
بھارتی فلم کی نمائش کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
Jan 23, 2014