لاہور (خصوصی نامہ نگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریبات جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں دو روزہ سیرت النبی کانفرنس کے دوسرے روز آج جمعرات 23 جنوری کو ساڑھے دس بجے صبح منعقدہ اختتامی نشست کے مہمان خاص سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ پیر میاں ولید احمد شرقپوری ہوں گے۔ مقررین میں مولانا عبدالخبیر آزاد، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، قیوم نظامی، ڈاکٹر پروین خان، سمیحہ راحیل قاضی اور وسیم اے محمود شامل ہیں۔ سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
اختتامی نشست
ایوان کارکنان میں سیرت النبی کانفرنس کی اختتامی نشست آج صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہو گی
ایوان کارکنان میں سیرت النبی کانفرنس کی اختتامی نشست آج صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہو گی
Jan 23, 2014