خیبر پی کے اسمبلی: بیوہ، خصوصی خواتین کے حوالے سے ترمیمی، ہائر ایجوکیشن سکالر شپ بل منظور

پشاور (آن لائن) خیبرپی کے اسمبلی میں مستحق  بیوہ و خصوصی خواتین کے حوالے سے بل 2014ء  ترامیم کے ساتھ ایوان نے منظورکرلیا جبکہ خیبرپی کے ہائیر ایجوکیشن سکالرشپ   بل2014ء کو بھی ایوان نے منظور کرلیا۔ قائم مقام سپیکر امتیاز شاہد کے زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں  سوشل ویلفیئر کی سپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر تاج مہر روغانی نے وزیراعلیٰ کی وساطت سے   مستحق   بیوہ و خصوصی خواتین   بل 2014ء ترامیم کے ساتھ ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا جسے ایوان نے منظورکرلیا۔ علاوہ ازیں  صوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی نے فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2014ء ایوان میں پیش کردیا جبکہ صوبائی وزیرخزانہ کے حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹس برائے سال2001-12ء بھی ایوان میں پیش کردی۔ اجلاس میں چارسدہ سرڈھیری بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعدازاں قائم مقام سپیکر امتیاز شاہد قریشی نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...