لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں محمودالرشےد نے کہا کہ لاہور میں سکول کے بچو ں پر پولیس تشدد حکمرانوں کی آمر ےت کا ثبو ت ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے قوم کو جتنی تسلےاں دےں ہےں اب اس کا نام ”تسلی لےگ “پڑ چکا ہے‘ ملک مےں درپےش بحرانوں نے ملک وقوم کا مستقبل تاریک کر دےا ہے۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی لاپرواہی نے پاکستانی قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ اور حکمرانوں کے پاس تسلےوں کے سواکچھ بھی نہےں ‘ حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے‘تحر ےک انصاف نے ہمےشہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سےاست کی ہے ۔ مختلف وفود سے گفتگو مےں اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں محمو دالر شےد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی لاپرواہی نے پاکستانی قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے قوم سڑکوں پر ذلیل وخوار ہوکر اپنی بدقسمتی کو رو رہی ہے حکومتی طرز عمل ملکی معیشت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت قوم کے پیسے کو ناکام سکیموں پر خرچ کرنے کی بجائے ایسے شعبوں میں استعمال کرے جن سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکے۔