کرک : مسافر وین کھائی میں گر گئی‘ آٹھ افراد جاں بحق سات زخمی

 کرک(این این آئی)کرک میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں8مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بانڈا داود شاہ کی حدود ہزارہ کنڈہ کے علاقہ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 مسافر جاںبحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت گاڑی بنوں سے ٹل جا رہی تھی۔لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف نے کرک میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثہ

ای پیپر دی نیشن