وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں بھرتی کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزارتوں‘ محکموں‘ خود مختار اداروں میں بھرتی کی نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سرکاری بھرتی کا میکنزم پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔کمیٹی کے سربراہ گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے جبکہ کمیٹی میں بطور ممبر ایک جائنٹ سیکرٹری‘ گریڈ 19 کے ایک ڈپٹی سیکرٹری اور گریڈ 17 کے سیکشن افسر ہوں گے۔
بھرتی کمیٹی

ای پیپر دی نیشن