سندھ ہائیکورٹ: عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مجوزہ جوڈیشل کمشن کا قیام چیلنج، فریقین کو نوٹسز جاری

Jan 23, 2015

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مجوزہ جوڈیشل کمشن کے قیام کو چیلنج کردیا گیا‘ عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل دوسو انیس اور دوسوپچیس کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو اختیار نہیں ہے کہ وہ دندھالی سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوجانے کے بعد دھاندلی کی تحقیقات کا متعلقہ فورم الیکشن ٹربیونل ہے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت‘ الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری قانون سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب 6فروری تک طلب  کر لیا۔

مزیدخبریں