لاہور(اپنے نامہ نگار سے) این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد پریذائڈنگ افسران کی طرف سے ووٹوں کے تھیلوں کے ساتھ ریٹرننگ افسر کو دئیے گئے فارم XIV اور فارم XV کی مصدقہ نقول الیکشن ٹربیونل کو جمع کرا دی گئی۔ فارم کی کاپیاں جو ووٹوں کے تھیلوں کے اندر بند تھیں وہ تاحال گم ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر کو تھیلوں میں بند فارم کے علاوہ دئیے جانے والے فارم کی مصدقہ نقول جمع کرائی گئی ہیں۔