این اے 122: ریٹرننگ افسروں کو دیئے فارم کی مصدقہ نقول الیکشن ٹربیونل میں جمع

Jan 23, 2015

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) این اے 122   کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد پریذائڈنگ افسران کی طرف سے ووٹوں کے تھیلوں کے ساتھ ریٹرننگ افسر کو دئیے گئے فارم XIV اور  فارم XV کی مصدقہ نقول الیکشن  ٹربیونل کو جمع کرا دی گئی۔ فارم  کی کاپیاں جو ووٹوں کے تھیلوں کے اندر بند تھیں وہ تاحال گم ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر کو تھیلوں میں بند فارم کے علاوہ دئیے جانے والے فارم کی مصدقہ نقول جمع کرائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں