لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سکواش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے مردو خواتین کھلاڑیوں نے نیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی نون نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ امجد نون کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن پانچ برس سے بیسٹ پرفارمنس ٹرافی جیت رہی ہے ۔ سکاٹش جونیئر چیمپئن شپ میں پنجاب کے حارث قاسم نے انڈر 13 ٹائٹل جیتا جبکہ برٹش جونیئر کے انڈر 15 ایونٹ میں رنرز اپ رہے، ایشین جونیئر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم میں منتخب طیب اسلم، عاصم خان، اسرار احمد اور علی بخاری کا تعلق پنجاب سے ہے۔نیشنل نمبر ون طیب اسلم نے 2014 میں ایشین جونیئر ٹائٹل جیتا۔انہوںنے اعلان کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت زمین فراہم کرے تولاہور میں کروڑوں روپے مالیت کا فور گلاس وال کورٹ نصب کردیں گے۔
سکواش : پنجاب کے کھلاڑیوں کی پہلی بار قومی رینکنگ میں پہلی پوزیشن
Jan 23, 2015