بھارت نے 17 ماہی گیروں سمیت 20 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے

لاہور (خبر نگار) بھارت نے پاکستان کے  20 قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ ان قیدیوں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے جمعرات کی دوپہر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا۔ پاکستان کے حوالے کئے گئے قیدیوں میں 17 ماہی گیر اور 3 عام شہری شامل تھے۔ پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی جیلوں میں 124 ماہی گیر ابھی بھی قید ہیں۔ قیدی پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی سجدہ ریز ہو گئے اور انکی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ رینجرز حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 38 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کی۔ ایم ایس اے نے بھارتی ماہی گیروں کی 7 لانچز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن