اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 1999ء کے مارشل لاء کو جائز قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ سپریم میں ظفر علی شاہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت 26 جنوری کو ہو گی۔