نیویارک (بی بی سی اردو) مائیکرو سافٹ نے نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز10 پیش کرنیکا اعلان کیا ہے جو ان ڈیوائسز کو مفت فراہم کیا جائےگا جن میں پہلے سے ونڈوز 8، ونڈوز7 یا ونڈوز کا فون آپریٹنگ نظام موجود ہے، اس میں آواز سے کنٹرول کیا جانیوالا سافٹ ویئر کورٹینا بھی شامل ہو گا۔
یہ اب تک ونڈوز فون تک محدود تھا اس سے کئی آپریشن آواز سے چلائے جا سکیں گے۔ مائیکروسافٹ نے ایک ہیڈسیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے مستقبل میں ونڈوز کو کمپیوٹر سکرین کے علاوہ دوسری چیزوں پر بھی پروجیکٹ کیا جا سکے گا۔ ہالوگرافک ہیڈ سیٹ کے مارکیٹ میں پہنچنے میں کئی سال لگیں گے۔
ونڈوز 10
ونڈوز 8، 7 والے صارفین کیلئے ونڈوز 10 مفت دینے کا اعلان
Jan 23, 2015