یہودی فوجیوں پر پتھرائو کا جرم 14 سالہ فلسطینی بچی کو دو ماہ قید کی سزا

رام اللہ (این این آئی)اسرائیلی فوجی عدالت نے زیرحراست 14سالہ فلسطینی بچی ملاک الخطیب کو یہودی فوجیوں پر پتھرائو کرنے اور یہودیوں پر حملے کیلئے اپنے پاس چاقو رکھنے کی پاداش میں 2ماہ قید اور 6ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔اطلاعات کے مطابق  رملے کے نواحی علاقے بیتین سے تعلق رکھنے والی ملاک الخطیب کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسرائیلی جج نے اسے عوفر جیل میں 2ماہ تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اس پر 6 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے کم سن فلسطینی بچی کو اسرائیلی فوجی عدالت سے سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن