شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد پرنس ترکی بن عبدالعزیزمیں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت مسلم ممالک کے سربراہان اور مندوبین نے شرکت کی۔۔۔۔ شاہ بحرین، امیر قطر، امیر کویت، مصری صدر، اردن کے شاہ عبداللہ، شاہ مراکش بھی نماز جنازہ میں شریک تھے،،،آخری رسومات میں روسی وزیراعظم، فرانسیسی صدر بھی موجود تھے، امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن ایک وفد کے ہمراہ آئندہ آنے والے دنوں میں شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ شاہ عبداللہ کے حوالے سے ایک تعزیتی تقریب ہفتے کے روز منعقد ہو گی، جس میں ترک صدر رجب طیب ایردواں اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر مغربی ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ شاہ عبداللہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خالق حقیقی سے جا ملے
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا بھر سے مسلم ممالک کے سربراہان اور مندوبین نے شرکت کی
Jan 23, 2015 | 21:48