چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی‘ شی چن پنگ ایران پہنچ گئے‘ اہم ملاقاتیں کرینگے

Jan 23, 2016

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔ عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی چنگ پنگ نے کہا ہے کہ چین فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل، فلسطین تنازعہ ختم کر کے امن معاہدہ ہونا چاہئے ۔ چین نے فلسطینی علاقوں میں پاور ہا¶سز کےلئے 76لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا مسئلہ فلسطین کو غیر اہم نہیں بنانا چاہئے۔ چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کو ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عرب لیگ اور عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ دریں اثناءچین کے صدر شی جنگ پنگ ایران پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 14سال میں کسی چینی صدر کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔ چینی صدر ایرانی ہم منسب اور سپریم لیڈر سے ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی اور سیاسی تعاون پر بات کی جائے گی۔
چینی صدر

مزیدخبریں