تحریک طالبان کے8دہشت گردوں کی تلاش کے لئے پنجاب میں آپریشن شروع

لاہور (جواد آر اعوان، دی نیشن رپورٹ) اعلیٰ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے بڑا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، باچان خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے پاکستان کے دیگر شہروں میں حملے خارج از امکان نہیں دیئے جا سکتے، 10 جنوری کو جاری کی گئی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے 12 عسکریت پسند افغانستان سے عمر نارے اور خالد عمر کی کمانڈ میں پشاور میں تخریبی کارروائیوں کے لئے داخل ہو گئے ہیں، تعلیمی اداروں، ایئر پورٹس، ہوائی اڈوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پر حملوں کے لئے دہشت گرد 2گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں، 4دہشت گرد باچا خان یونیورسٹی میں مارے گئے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کا خیال ہے دیگر 8 دہشت گرد پنجاب میں داخل ہو سکتے ہیں پنجاب میں عسکری اور سول ایجنسیاں مشترکہ طور پر آپریشن کر رہی ہیں۔
آپریشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...