دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھپنے کے لئے کہیں جگہ نہیں ملے گی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد اور پُرعزم ہے، سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہے۔ اتحاد کی قوت اورباہمی مشاورت کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے اور پاکستان کی دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں انہوں نے کہا شہدا کا خون رنگ لائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اُسے امن و سلامتی کا گہوارہ بنائیں گے۔ پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور ان حالات میں غیرمعمولی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ قومی ایکشن پلان دہشت گردوں کے وجود کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹانے کا متفقہ فارمولا ہے اور اس پر عملدرآمد سے یقیناً پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات ملے گی، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینے کاوعدہ ہر صورت پورا کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جرمنی، برطانیہ اور چین کے ماہرین نے شرکت کی۔ چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ معدنی وسائل سے استفادہ کرکے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو لنک سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ چارہ کاٹنے کی مشینوں سے حادثاتی طور پر انسانی ہاتھ کے کٹنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور ایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے چارہ کاٹنے کی مشین کے ڈیزائن میں حفاظتی پہلوئوں کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کو کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنا ہوگا۔ مشین میں حفاظتی آلات کی تنصیب کیلئے پنجاب حکومت سبسڈی دینے کیلئے بھی تیار ہے تاہم اس ضمن میں ایک قابل عمل ماڈل وضع کیا جائے، فصلوں پر جراثیم کش سپرے کرنے والوں کی صحت کی حفاظت کیلئے بھی مکمل پروٹوکول مرتب کیا جائے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے لندن میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال کے علاوہ سکیورٹی امور، تعلیم، صحت، انرجی سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیالات کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت کے دوران پاک برطانیہ تعلقات میں خاطر خواہ وسعت اور گہرائی آئی ہے، دونوں ملکوں میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا ہے اور تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے، دہشت گردی تمام اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اسے مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے تمام متاثرہ اقوام کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دینا ہوں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ کی موجودگی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور برطانیہ کے دو اداروں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...