پرویز خٹک شہید پروفیسر حامد کے گھر پہنچ گئے، لواحقین کا احتجاج ، حکومت چھوڑنے کا مطالبہ

صوابی (آئی این پی+ نوائے قت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک صوابی میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے شہید پروفیسر حامد حسین کے گھر پہنچے تو اس دوران ورثاء غصے میں آگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نہیں کر سکتے تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ آخر آپ کب تک بے گناہ شہریوں کی جانوں اور خون سے کھیلتے رہیں گے۔ جبکہ اس دوران پرویز خٹک نے کہاکہ دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے جس کیخلاف پوری دُنیا میں جنگ جاری ہے‘ خاتمے کیلئے اداروں کی اندرونی سکیورٹی اور عوام کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے حامد حسین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے غمزدہ خاندان سے ناقابل تلافی نقصان پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے والد کو ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر حامد حسین کے گھر تعزیت کیلئے گیا تھا۔ حامد حسین کے اہلخانہ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ پروفیسر حامد کے اہلخانہ نے جذبات میں جو کہا کوئی بات نہیں اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...