71ہزار 204پولیس ملازمین اور افسروں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائز کیا جا چکا: ڈی جی آئی ٹی

Jan 23, 2016

لاہور (نامہ نگار)پنجاب پولےس مےںہےومن رےسورس رےکارڈ کی کمپےوٹرائزےشن کے عمل اور لاہور مےںجاری ترقےاتی پراجےکٹس کے دوران ٹرےفک مےنجمنٹ کا جائزہ لےنے کے لئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھےرا کی سربراہی مےں گزشتہ روز سنٹرل پولےس آفس لاہور مےں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ،آئی ٹی شاہد حنےف نے بتاےا کہ ہےومن رےسورس رےکارڈ کے پہلے مرحلے مےں اب تک 71ہزار 2سو 4ملازمےن اور افسروں کا رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ کر لےا گےا ہے جس مےں لاہور پولےس کےے 26ہزار 8سو 20جبکہ باقی اضلاع کے 44ہزار 3سو 84افسر وہ اہلکار شامل ہےں۔17اضلاع مےں ڈےٹا انٹری آپرےٹرز اس سلسلے مےں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہےں۔ آئی جی پنجاب نے ہداےت جاری کی کہ کمپےوٹرائزےشن کا عمل ہر صورت جون2016تک مکمل کےا جائے۔

مزیدخبریں