افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 19 طالبان ہلاک‘ 14 زخمی‘ کئی گرفتار

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 19 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صوبوں کنٹر ، لوگا ، ارزگان ، قندوز اور قندھار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 19 طالبان ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے سڑک کنارے نصب متعدد بم بھی برآمد کر کے ناکارہ بنائے ہیں۔دریں اثناء افغان فورسز نے جرنلٹس پر خودکش حملے کے الزام میں حقانی نیٹ ورک کے 8 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ افغان صوبہ فریاب میں پولیس سے جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر ملا عزت اللہ مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...