26 جنوری یوم سیاہ ہے‘ کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں: علی گیلانی

Jan 23, 2016

سرینگر (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی نے 26جنوری کو کشمیریوں کیلئے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے اس دن مکمل ہڑتال، سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر پرفوجی طاقت کے بل پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے لہٰذا جموںو کشمیر میں اس قسم کی تقریبات کاکوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں۔ حریت لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل ایجنڈے پر برقرار رکھنے کی درخواست کاخیر مقدم کیا۔

مزیدخبریں