لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم ’’سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘‘ کی کراچی میں ڈبنگ شروع ہوگئی ہے جس میں اداکار جاوید شیخ ، غلام محی الدین ، علی محی الدین ، افتخار ٹھاکر، اسماعیل تارا اور شمعون عباسی سمیت اپنی ڈبنگ مکمل کروا رہے ہیں ۔ بتایا گیا کہ چند دنوں تک ڈبنگ مکمل ہوجانے کے بعد فلم کی تشہیری مہم سمیت نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔