لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار چین سے واپسی پر اپنا پاسپورٹ لاہور ائر پورٹ پر چھوڑ گئے جو پی آئی اے نے 20 ہزار روپے ٹیکسی کا کرایہ دیکر اسلام آباد پہنچایا ۔ تاہم ترجمان پی آئی اے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کرایہ اپنی جیب سے ادا کیا اور 20 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی۔