لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز سکور کیے۔ محسن حسین 43 سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ہارون خان، ذیشان عباسی، ساجد نواز اور اسرار حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ ہارون خان نے 36، ایم ایاز نے 28 اور زاہد محمود نے 27 رنز سکور کیے۔ ہارون خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سری لنکن ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔
بلائنڈ ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی
Jan 23, 2016