ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت نے سپرسٹار اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کرنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ واضح رہے کہ 15 برس قبل ممبئی میں اداکار سلمان خان کی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی تھی، حادثے میں ایک مسلمان مزدور ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ تب سے سپرسٹار اور اسکے خاندان کیلئے پریشانی کا باعث بنا رہا۔ 5 مئی 2015ءکو ممبئی کی سیشن کورٹ نے سلمان خان کو مقدمے میں 5 برس قید کی سزا سنائی تاہم سلمان نے ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل کر دی جس پر ہائیکورٹ نے دبنگ خان کو 5 سال قید ختم کر کے بری کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کو کافی مروڑ اٹھے تھے۔ سیوسینا مہاراشٹر میں بی جے پی کی اتحادی ہے، اسی کے دباﺅ پر وزیراعلیٰ دیویندر فیدبنوس نے سلمان خان کو بری کرنے کیخلاف ریاستی سرکار کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سلمان خان