لاہور(نمائندہ سپورٹس )نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹی 20 میچ میں چاروں شانے چیت ہو جانے کا اعتراف باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی کر لیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کہیں کوئی پلان نظر نہیں آیا۔فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد باؤلنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوسی کی تصویر بن گئے۔بائولنگ کوچ نے کہا کہ ٹیم اچھا نہیں کھیلی، میچ میں کہیں کوئی پلان بھی نظر آیا۔ایشیاء کپ سمیت ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس آ رہے ہیں، غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔کیویز کے خلاف کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بری تھی تو کوئی پلاننگ نظر آئی نہ ہی کسی نے نفسیاتی طور پر ہمت دکھائی۔ ون ڈے سیریز کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔
ٹیم اچھا کھیلی نہ کوئی پلان نظر آیا‘ بائولنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوس
Jan 23, 2016