شاہد آفریدی نے شکست کا نزلہ بلے بازوں پر گرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلدی آؤٹ ہو جائیں تو آپ میچ کس طرح جیت سکتے ہیں، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان پر قابو پانا ہوگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑے فیصلے کر یں گے ، نیوزی لینڈ بہت اچھی جگہ ہے، نیوزی لینڈ میں دوبارہ ضرور آنا پسند کروں گا لیکن شاید کمنٹیٹر بن کر آؤں۔نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں 95 رنز کی شکست کے بعد شاہد آفریدی سے جب پریزنٹر نے میچ میں کارکردگی کے حوالے سے سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلد آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں بیٹھ جائیں تو آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس ہمیشہ سے ہی ٹیم کے لئے اہم رہی ہے، میچ میں بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں پرفارم نہیں کرسکا، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان پر قابو پانا ہوگا۔آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، سیریز میں کامیابی پر کیوی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک اور سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہت اچھی جگہ ہے، میں یہاں دوبارہ ضرور آنا پسند کروں گا لیکن شاید کمنٹیٹر بن کر آؤں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اوروہ اس جیت پر بہت خوش ہیں۔ فیصلہ کن میچ ٹف تھا لیکن نتیجہ یکطرفہ رہا،ہم نے اپنا نیچرل کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آج کے میچ میں لڑکوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں ماحول مختلف ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اوروہ اس جیت پر بہت خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ٹف تھا لیکن نتیجہ یکطرفہ رہا،ہم نے اپنا نیچرل کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آج کے میچ میں لڑکوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں ماحول مختلف ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...