اوگی (نامہ نگار) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ایک نظریہ نصب العین، تحریک اور وژن کا نام ہے، پی پی پی کے جیالے پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، کارکنوں کی تمام شکایات کا ازالہ کرکے انکی مشاورت سے پارٹی کو ازسرنومنظم کرکے مقبولیت کی بلندیوں پر لیکر جائیں گے۔ ہزارہ ڈویژن کا بھی ضرور دورہ کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک وفدسے گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہوا مگر بھٹو شہیدکا نظریہ عوام کے دلوں میں بستا ہے، پی پی پی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مستقبل پی پی پی کا ہے انشاءاللہ تمام کھلاڑیوں اور اناڑیوں کو شکست فاش دے کر دکھائیں گے۔
بلاول
تمام کھلاڑیوں اور اناڑیوں کو شکست فاش دے کر دکھائیں گے: بلاول
Jan 23, 2016