کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کیلئے سندھ لوکل گورنمنٹ بل میں ترمیم کو چیلنج کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو اس حوالے سے متحدہ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے نوٹسز بھجوائے جن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے شو آف ہینڈ کا قانون غیر آئینی ہے آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری سے انتخابات کرائے جائیں۔
متحدہ / نوٹس