لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن بیورو میں شہدائے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرچیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق ،ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف کے علاوہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔