شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے سانحہ چارسدہ کے شہداء کو سلام اور ا ن کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ درس گاہوں کو مورچے بنانے اور اسلحہ گاہیں بنانے سے بہتر ہے کہ دہشت گردی کو جنم دینے والی سوچ کا قلع قمع کرنے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے بارڈر کو کنٹرول اور اس پر مسلسل چیک رکھنے پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کیساتھ زور شور سے عمل درآمد ہونا چاہیے اور رینجرز کے کام میں رخنہ ڈلنے والوں کو پاکستان پر رحم کرتے ہوئے رینجرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔