چترال، سوات ،دیر،مالاکنڈ ،بونیر ،نوشہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اسی کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔ چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں گزشتہ سال چھبیس اکتوبر کو آنیوالے زلزلے سے سیکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ زلزلے نے ہزاروں مکانوں کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔