لاہور: 15 پروازیں منسوخ، نجی ائرلائن کے مسافروں کا احتجاج، لاﺅنج میں دھرنا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نجی ائرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی جس پر مسافروں نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاو¿نج میں دھرنا دے دیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 12 بجکر 50 منٹ پر شیڈول تھی جبکہ 3 بجے تکنیکی وجہ کی بنیاد پر پرواز منسوخی کا اعلان کر دیا گیا جس پر مسافروں کی ایئرلائن انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں نے ائرلائن کی بد انتظامی اور عملے کی بد سلوکی پر احتجاج کرتے ہوئے بورڈنگ کارڈ واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے لاو¿نج میں دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رات 10 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اگلے شیڈول کے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ سول ایوی ایشن کے عملے کے سمجھانے پر مسافروں نے ائرلائن انتظامیہ سے مذاکرات شروع کر دیئے جو آخری خبریں آنے تک جاری تھے۔ دریں اثناءجمعہ کے دن لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی 15 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی۔
پروازیں منسوخ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...