قصور (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کا قصور کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بے نظمی کا شکار ہو گیا۔ خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی گئی، دوسری طرف کارکنان ڈھائی سو سے زائد کرسیاں اور دو سپیکر اٹھا کر لے گئے۔ عمران کی تقریر ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انگلوژر میں گھس گئے۔ کارکنوں نے متعدد میز کرسیاں اور سپیکر توڑ دئیے۔ جلسہ ختم ہونے پر کارکنوں نے کیٹرنگ کے سامان کی لوٹ مار شروع کر دی۔ خاردار تاریں عبور کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ جلسہ میں کارکن خاتون نے لوگوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ قبل ازیں عمران خان قصور کھڈیاں خاص بذریعہ ہیلی کاپٹر 3-15 پر پہنچے، عمران نے تقریباً ایک گھنٹہ سردار محمد حسین ڈوگر سابقہ ایم پی اے رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ڈیرہ نور پر قیام کیا۔ جلسہ کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ 2000 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ عمران خان نے تقریباً آدھا گھنٹہ خطاب کیا۔
بدنظمی / جھلکیاں