امریکی ریاست مسی سیپی میں طوفان نے تباہی مچا دی‘ 4 افراد ہلاک‘ کئی گھر تباہ

Jan 23, 2017

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست مسی سیپی میں طاقتور ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی‘ طوفان کی زد میں مکانات آنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسی سیپی کی چار کاﺅنٹیز طاقتور ہوا کے بگولے کی زد میں آئیں۔ طوفان نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔ کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریںگر گئیں‘ گھروں کے باہر کھڑی کاریں بھی ملبے کی زد میں آکر تباہ ہوئیں۔ 16 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں