احتساب کی راہ مےں ”دےوار چےن “بنانے کی سازشےں کی جا رہی ہےں: چودھری سرور

Jan 23, 2017

لاہور (اے این این) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک مےں احتساب کی راہ مےں ”دےوار چےن “بنانے کی سازشےں کی جا رہی ہےں ،ملک سے ہر صورت معاشی دہشت گر دی کو بھی جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جو شفاف احتساب کے بغےر ممکن نہےں ہوسکتی، تحر ےک انصاف20کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جس کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تےار نہےں ‘ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغےر مہنگائی، بے روزگاری اور اداروں کی نااہلی کا خاتمہ بھی ممکن نہےں ہوسکتا، پوری قوم عمران خان کےساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہی ہے۔ پارٹی پر کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک اور عوام دشمن نہےں چاہتے کہ اس ملک مےں کر پشن اور لوٹ مار کرنےوالوں کا کوئی احتساب کریں اس لئے اےسے لوگ احتساب کی راہ مےں کسی نہ کسی صورت رکاوٹےں ڈالنے مےں مصروف ہےں مگر تحر ےک انصاف اےسی تمام سازشوں کوناکام بنا دے گی۔

مزیدخبریں