امریکی ریاست مسی سیپی میں طوفان نے تباہی مچا دی‘ 11افراد ہلاک‘ بیسیوں زخمی

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست مسی سیپی میں طاقتور ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی‘ طوفان کی زد میں مکانات آنے سے 11افراد ہلاک بیسیوں زخمی ہو گئے۔ مسی سیپی کی چار کاﺅنٹیز طاقتور ہوا کے بگولے کی زد میں آئیں۔ طوفان نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔ کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں‘ گھروں کے باہر کھڑی کاریں بھی ملبے کی زد میں آکر تباہ ہوئیں۔ 16 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن