لاہور (خصوصی نامہ نگار )عالمی انجمن خدام الدین کے امیرمولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ مسلمان کبھی بھی اپنے نبی ﷺکی ناموس پرسمجھوتا نہیں کرسکتے،،اگر کسی شعبہ کانام کسی ڈاکٹر کے نام پر رکھنا ہی ہے توڈاکٹر عبدالقدیرجیسے بے شمار نامور مسلمان سائنسدان موجودہیںان کے نام پررکھا جائے، ملک میں لبرلزم نہیں بلکہ اسلام کے نفاذ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس کے لئے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔