شملہ پہاڑی پر احتجاج، چوبچہ میں واسا پائپ لائن پھٹنے پر وارڈنز نے ٹریفک روانی متاثر نہیں ہونے دی: احمد مبین

Jan 23, 2017

لاہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ ٹریفک افسران نے شملہ پہاڑی پر احتجاج‘ مال روڈ پر واسا کی پائپ لائن پھٹنے اور چوبچہ پھاٹک بند ہونے کے موقع پر ٹریفک روانی کو متاثر ہونے سے بچایا اور ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنایا۔تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی کہ 40سے 50مظاہرین شملہ پہاڑی پر پاراچنار بم دھماکہ کی مذمت کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث سڑک کی ایک لائن بند کرکے دو طرفہ ٹریفک کو چلایا گیا اور موقع پرڈی ایس پی فلائنگ سکواڈ وقار خان اور 10اضافی ٹریفک وارڈنز نے موقع پر جا کرفرائض سرانجام دیئے۔

مزیدخبریں