معاشی انقلاب کیلئے سڑکوں کی تعمیر ضروری ہے

مکرمی! موجودہ حکومت کو سڑکوں، موٹر ویز کی تعمیر اور میٹرو بس جیسے منصوبوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن جب ان لوگوں سے حالات معلوم کئے جائیں جو ان سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تو حقیقت اسکے برعکس نظر آتی ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں ذرائع آمدورفت انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صرف دیہاتوں میں ہی نہیں شہروں میں بھی اجناس کی منتقلی، روزگار کےلئے نکلنے والے لوگوں اور منڈیوں تک رسائی سب کاموں کےلئے ذرائع آمد و رفت کی اہمیت سے انکار نہیں، دنیا میں جتنے بھی معاشی انقلاب آئے ان میں سب سے اہم کردار ذرائع آمدورفت نے ادا کیا۔ 1760ءمیںجب برطانیہ میںصنعتی انقلاب آیا جو سہولیات کے بغیر ناممکن تھا۔ آج بھی کسی بھی سطح پر ترقی کرنے کےلئے جب تک ذرائع آمد و رفت بہتر نہ ہوں معاشی اور سماجی ترقی ممکن نہیں۔ (ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)

ای پیپر دی نیشن