خاندانی بادشاہتوں سے جمہورےت پامال نہےں ہوئی تو فوجی عدالتوںسے بھی متاثر نہےں ہوگی ، موسوی

Jan 23, 2017

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اگر سےاسی جماعتوں مےں خاندانی بادشاہتوں سے جمہورےت پامال نہےں ہوئی تو فوجی عدالتوںسے بھی متاثر نہےں ہوگی فوجی عدالتوں کی مدت بڑھائی جائے، حکومت پارا چنار کے باسےوں کو افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرے ،افغانستان مےں موجود بھارتی امرےکی و اسرائےلی دہشت گرد پناہ گاہوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاےا جائے اور افغان حکومت سے باضابطہ احتجاج کےا جائے ،دہشت گردی کے تےس سالہ پرانے اڈوں کی پاک فوج کے ہاتھوں مسماری دہشت گرد بنانے والے امرےکی استعمار اور اس کے پٹھوو¿ں کو اےک آنکھ نہےں بھائی وہ ضرب عضب کی کامےابےوں کو گہنانا چاہتے ہےں سانحہ پاراچنار بھی اسی سازش کا شاخسانہ ہے،حکمران کالعدم جماعتوں کی صفائےاں پےش کرکے اپنا دامن آلودہ کررہے ہےں حکمرانوں مےں برداشت کا فقدان ہے کلمہ حق کہنے والوں کو سچ کی پاداش مےں انتقامی کاروائےوں کا سامنا ہے حکومت غلطےوں کی نشاندھی کرنے والوں کے خلاف توانائےاں صرف کرنے کے بجائے کالعدم تنظےموں پر ہاتھ ڈالے ،اگر جہاز گرے تو مرنے والے کو کروڑوں اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ غرےبوں کو نمک کے برابر امداد دی جاتی ہے ،دوغلی پالےسی ختم کی جائے رےاست ماں کا کردار نبھائے جو سب کی سانجھی ہوتی ہے حکمران رسمی اعلانات کرکے عہدہ برآ نہےں ہو سکتے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پاراچنار کے سوگ کے موقع پر کرم اےجنسی اورکوہاٹ کے عمائدےن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ملکی عدالتی نظام کی کمزورےوں اور نقائص کے باعث فوجی عدالتےں تشکےل دی گئی تھےں مدت پوری ہونے پر سےاستدان پھولے نہےں سما رہے کےونکہ سےاستدانوں و حکمرانوں کی کالعدم جماعتوں کے ساتھ راہ و رسم ہے وہی نےشنل اےکشن پلان پرعملدرآمد مےں سب سے بڑی رکاوٹ ہےں جب تک دہشت گردی کا قلع قمع نہےں ہو جاتا فوجی عدالتوں کو جاری رکھا جائے ،انصاف کی فراہمی کو کو سستا شفاف اور تےز بنا دےا جائے تو کوئی فوجی عدالتوں کا مطالبہ نہےں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں ہونے والی دہشت گردی کو مکمل بھارتی سپورٹ حاصل ہے ،حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے کو ہر ہر فورم پر اٹھانا ہو گا۔آ

مزیدخبریں