”نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت الوداعی تحفے کے طور پر نہیں لینا چاہتے“ بھارت کا چین کے مو¿قف پر ردّعمل

اسلام آباد (آئی این پی ) بھارت نے چین کی اس طعنہ زنی کا جواب دیتے ہوئے کہ دہلی نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر براک اوباما سے کسی الوداعی تحفے کے طورپر حاصل کرنا چاہتا تھا، پر کہا ہے کہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ کے اپنے ریکارڈ کی بنا پر اس گروپ میں شمولیت کاخواہاں ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ بھارت کے این ایس جی کی رکنیت تحفے کے طورپر حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ کی بنیاد پر یہ رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے ، ہم کسی دوسرے درخواست گزار کی ترجمانی نہیں کر سکتے۔
بھارت ردعمل

ای پیپر دی نیشن