فیصل آباد: کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کا سمگل شدہ کپڑا، ممنوعہ بھارتی دوائیں برآمد

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں کسٹمز حکام نے سیال موڑ کے قریب کارروائی میں بھارتی کپڑے اور دواﺅں سے لدے چار ٹرک قبضے میں لے لئے۔ ڈی جی کسٹمز شوکت علی کے مطابق تین ٹرکوں سے بھارت سے سمگل شدہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے اور ایک ٹرک سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی ممنوعہ بھارتی دوائیں برآمد ہوئیں۔ کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کرلیا۔
کسٹمز/ کارروائی

ای پیپر دی نیشن