روم (بی بی سی) پوپ فرانسس نے پاپولزم میں اضافے کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بحران کو ہونے دینے کے نتیجے میں ہٹلر جیسے آمر پیدا ہوتے ہیں۔ ہسپانوی زبان کے اخبار ”ال پائیس“ کو دئیے انٹرویو میں پوپ نے غیرملکیوں کو دور رکھنے کیلئے خاردار تاروں اور دیواروں کی مذمت کی اور کہا کہ نئے امریکی صدر کے بارے میں کوئی فیصلہ دینا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ دیکھتے ہیں کہ ٹرمپ کیا کرتے ہیں۔ جب پوپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یورپ اور امریکہ میں پاپولزم یا عوامیت پسندی میں اضافے پر کوئی تشویش ہے تو انہوں نے کہا کہ بحران سے خوف اور خطرے پیدا ہوتے ہیں۔ میرے خیال سے یورپی پاپولزم کی سب سے واضح مثال 1933ءکا جرمنی ہے۔ ہٹلر نے اقتدار کو چوری سے حاصل نہیں کیا۔ اسکے ملک کے عوام نے اسے ووٹ دیا اور پھر اس نے اپنے لوگوں کو برباد کردیا لیکن مسٹر ٹرمپ کے بارے میں پوپ نے کہا ”انتظار کریں اور دیکھیں“۔
پوپ فرانسس