مردم شماری میں خیبرپی کے سے زیادتی کی بو آرہی ہے:آفتاب شیرپاﺅ

پشاور (بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاو¿ نے کہا ہے کہ اگر مردم شماری میں پختونوں کی عددی اکثرےت کو اقلیت میں تبدےل کرنے کی کوشش کی گئی تو ےہ الیکشن سے بھی بڑی دھاندلی تصور کی جائیگی اور ہم اسکی بھرپور مخالفت کرےں گے۔ پشاور میں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تشوےش کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے مردم شماری میں خیبرپی کے کے ساتھ زےادتی کی بو آرہی ہے اور اےسے خدشات پیدا کئے جارہے ہیں جس سے پختونوں کی مفادات کو ٹھےس پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کےلئے جو طرےقہ کار صوبہ خیبرپی کے کےلئے اپناےا جا رہا ہے اس سے ہمیں سخت تشوےش ہے۔ اس نسبت سے انہوں نے کہا کہ گھر گھر گنتی کےلئے پنجاب اور سندھ کےلئے کاﺅنٹنگ مشےنری لاہور اور کراچی میں بنائے گئے ہیں لیکن اسکے برعکس ہمارے صوبے کےلئے اسلام آباد میں ےہ مراحل پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ گزشتہ 10 سالوں میں پنجاب کی آبادی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جبکہ ہماری آبادی میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا ہمیں وسائل اور اسمبلیوں میں سےٹوں سے محروم کرنے کی سازش ہو رہی ہے اورہم اس سازش کو ناکام بنانے کےلئے جدوجہد کرےں گے۔
شیرپاﺅ

ای پیپر دی نیشن