سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات نہ ملنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی جبکہ وزارت خزانہ نے سعودی دھمکی کے بعد پی آئی اے حکام کو واجبات کی مد میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 ارب 20کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلندو بانگ دعوﺅں کے باوجود وفاقی حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے قرضوں پر تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ سازی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔